سوشل میڈیا پر مجھے بدنام کرنے مہم چلائی جارہی ہے،ایف آئی اے کارروائی کرے:سعید غنی

سوشل میڈیا پر مجھے بدنام کرنے مہم چلائی جارہی ہے،ایف آئی اے کارروائی ...
سوشل میڈیا پر مجھے بدنام کرنے مہم چلائی جارہی ہے،ایف آئی اے کارروائی کرے:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان  آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھے بدنام کرنے مہم چلائی جارہی ہے،ایف آئی اے کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے، سعید غنی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط کے متن میں ہے کہ مجھے بدنام کرنے کے لیے چند دن سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے، یہ مہم فیس بک، ٹویٹر اور واٹس اپ پر شروع کی گئی ہے، مجھے بدنام کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے۔