عمران نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے, بس ایک اور جھٹکا دینگے:مولانا فضل الرحمان
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما ء اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،پر امن طریقے سےاس حکومت کورخصت کرناچاہتے ہیں،حکومت کی چولہیں جڑسےہل چکی ہیں،بس ایک اورجھٹکا دینگے،دن میں بین الصوبائی رابطہ سڑکیں بندہوں گی،ہم پاکستان میں لیبیا، افغانستان، اور عراق جیسی صورت حال بنانا نہیں چاہتے،24 گھنٹے کے اندر پورا پاکستان بند ہو چکا ہے،ڈی آئی خان، افعانستان سے آنے والے راستے بند ہیں، شہراہ قراقرم، آسلام آباد بھی بند ہے،ثابت ہوا کہ ہم پورا پاکستان بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،عوام کی سہولت کے لیے رات کو دھرنا نہ دیا جائے۔
نوشہرہ جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر آزادی پلان بی کے تحت دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دن بہ دن مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہےلیکن موجودہ حکومت کے وزرا مہنگائی سےبے خبر ہیں،چار سو روپے پر ٹماٹر فروخت ہورے ہےلیکن پی ٹی آئی کے وزیر کےمطابق ٹماٹر 17 روپے کلو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلان بی کے تحت احتجاج اور دھرنا صبح سے شام تک رکھا جائے،جہاں بھی احتجاج ہورہا ہے اس کو رات کے وقت ختم کیا جائے،ہم قبائلی لوگ ہیں،ہم نے اپنی طاقت کراچی سے چترال تک دیکھا دی ہے،ہم نے عوام کی طاقت سےحکومتی پتھر کو ہٹانا ہے،راستے سے پتھر ہٹانے کے لیے مشقت اتھانے میں مشکلات تو ہونگی لیکن اس پتھر کو عوام کی طاقت سے ہٹائیں گے،اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور ہمارے موقف میں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ باضمیر پاکستانیوں کا پر امن احتجاج ہے جو کہ ایک ایسی حکومت کے خلاف ہے جو ووٹ کے زریعہ نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے، ہمارا موقف اصولی ہے،پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کو آئین و قانون کے تحت فعال بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان کی عوام منہگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کے اندھروں میں مایوس ہوچکی ہے،آزادی مارچ امید کی ایک کرن ہے۔جلد سلیکٹو حکومت سے ہم آزاد ہوجائیں گے۔