سال کی عمر میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا،احسن خان

  سال کی عمر میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا،احسن خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں ہدایت کار کا بہت عمل دخل ہوتاہے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے 16سال کی عمر میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، اور ایک ہی سال میں پہلے فلم اور پھر ٹی وی پر کام کیا، انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی پراجیکٹ بارے یہ نہیں لگا کہ وہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھاکیونکہ انہوں نے سب سے ہی کچھ نہ کچھ سیکھاہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل”اْڈاری“ کی پیش کش پر وہ تھوڑا سوچ میں پڑ گئے کہ انہیں منفی کردار کے لئے کیوں کہا گیا ہے،اور انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ یہ ڈرامہ کریں یا نہ کریں، لیکن پھر انہوں نے اس کو کرنے کافیصلہ کیا کیونکہ یہ ایک آگاہی پیغام تھا۔

مزید : کلچر