ماڈلنگ کاشعبہ عروج حاصل کررہا ہے‘ نادیہ حسین

  ماڈلنگ کاشعبہ عروج حاصل کررہا ہے‘ نادیہ حسین

  



لاہور(فلم رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ مجھے اس شعبے میں میں اپنا مستقبل روشن نظر آیا اس لئے میں نے اس کا انتخاب کیا، پاکستان میں ماڈلنگ کاشعبہ عروج حاصل کررہا ہے اور اس کا مستقبل بہت روشن ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا اور پھر میں نے باقاعدہ پروفیشنل اندازمیں ماڈلنگ شروع کی اورمجھے اس میں مسلسل کامیابیاں ملتی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکی ہوں جس پر مجھے فخر ہے۔

مزید : کلچر