پرائیویٹ چینلز کی وجہ سے فنکاروں کی مالی حالت اچھی ہوگئی،ندیم چٹا

پرائیویٹ چینلز کی وجہ سے فنکاروں کی مالی حالت اچھی ہوگئی،ندیم چٹا

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف کامیڈین ندیم چٹانے کہا ہے کہ سٹیج پر کبھی بھی فحش اور ذومعنی جملوں کا سہارا نہیں لیا اور یہی میری کامیابی کا راز ہے ناصرچنیوٹی نے کہا کہ میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کراؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کروا رہا ہوں جسے شائقین پسند کررہے ہیں۔ندیم چٹانے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں سٹیج اداکاروں کی شرکت سے نہ صرف لوگوں کوبہترین تفریح میسر آرہی ہے بلکہ فنکاروں کی مالی حالت بہت اچھی ہوگئی ہے۔

مزید : کلچر