فلم‘تھیٹر میں رقص کرنے کے جنون میں مبتلا لڑکیوں میں اضافہ

فلم‘تھیٹر میں رقص کرنے کے جنون میں مبتلا لڑکیوں میں اضافہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور سمیت پورے پنجاب میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں میں ہر روز نئی سے نئی پرفارمر نظر آرہی ہے اس کے ساتھ ساتھ فلموں میں ہیروئنز کے ساتھ رقص کرنے والی لڑکیوں کی جو حالت ہے وہ بیان سے باہر ہے سات آٹھ سو دیہاڑی کی خاطر جس طرح پورا پورا دن ان کو زلیل کیا جاتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اس کے باوجود فلموں اور تھیٹر میں رقص کرنے کے جنون میں مبتلا لڑکیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔اس حوالے سے سینئر فنکاروں اشرف خان،راشد محمود اور دیگرکا کہنا ہے کہ فلموں اور سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے رقص میں مہارت ضروری ہے اور اس کیلئے باضابطہ استاد سے تربیت لینا پڑتی ہے۔فنکاروں کا کہنا ہے کہ فلموں اور سٹیج ڈراموں میں فضول طرح کی اچھل کود سے رقص جیسے آرٹ کو بد نام کیا جارہا ہے۔فنکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس اداکارہ کو رقص خصوصاً کلاسیکل رقص میں مہارت حاصل کر رکھی ہو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتی۔آشا چوہدری نے کہا کہ میں روزانہ استاد سے دو گھنٹے رقص کی تربیت حاصل کرتی ہوں او ریہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔

مزید : کلچر