پی ٹی وی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جہانگیر خان

  پی ٹی وی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جہانگیر خان

  



لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن ایمپلائز مشعل یونین کے صدر جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ سب اس کے ملازمین کی محنت کی بدولت ہے جو قومی ادارہ کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور اس کامیابی میں چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی کاوشوں کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا جہانگیر خان نے مزید کہا کہ ایم ڈی عامر منظور نے بھی اس ادارہ کی ترقی کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں اس کی بھی تعریف کی جانی چاہئیے اور امید ہے کہ وہ جس جوش و جذبہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اس کو اسی طرح سے جاری رکھیں گے اور یہ قومی ادارہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کی اس ادارہ کے لئے کوششیں رنگ لارہی ہیں جہانگیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہیں اور امید ہے کہ یہ حکومت اسی طرح سے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی جہانگیر خان نے کہا کہ یونین ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

مزید : کلچر