ہیروئنز اداکاری سے زیادہ بالوں پر توجہ دیتی ہیں،خلیل الرحمن قمر

  ہیروئنز اداکاری سے زیادہ بالوں پر توجہ دیتی ہیں،خلیل الرحمن قمر

  



لاہور(فلم رپورٹر)مقبول ڈرامہ نگار، فلم نویس اور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ آج کی ہیروئنز اداکاری سے زیادہ اپنے بالوں پر توجہ دیتی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئیخلیل الرحمان قمر نے کہا کہ آج کل کی اداکارائیں اداکاری سے زیادہ اپنے بالوں پر توجہ دیتی ہیں جبکہ کوئی بھی اداکارہ اپنے دل کش ہیئر سٹائل کی وجہ سے فلموں میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی، فلم بینوں کے دل جیتنے کے لیے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کرنا ہوتا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خاں کیلئے ایک گیت لکھا تو وہ رومانوی گیت ساری دْنیا میں مقبول ہوگیا۔ ”محبت بھی ضروری تھی، بچھڑنا بھی ضروری تھا“ کو یوٹیوب پر کروڑوں بار دیکھا اور سْنا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جو بھی تحریر لکھتا ہوں، دل سے لکھتا ہوں، میری لکھی ہوئی فلم ”پنجاب نہیں جاو?ں گی“ کو پسند کرنے پر مداحوں کا مشکور ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری ساری توجہ اب فلموں کی ڈائریکشن اور کہانیوں پر ہے، میں نے کوشش کی کہ ہمیشہ سچ لکھوں۔ پہلی بار فلم کی ڈائریکشن دی تو بہت تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے اْس سے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کشمیریوں کے لیے فلم’کاف کنگنا‘ بنائی ہے، اس میں تمام فن کاروں نے بہت محنت کی ہے۔

مزید : کلچر