ٹوٹے دل کی کہانی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“کی مقبولیت

ٹوٹے دل کی کہانی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“کی مقبولیت

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ایک ٹوٹے ہوئے دل کی کہانی ہے۔ڈرامے کی عدنان صدیقی، عائزہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا،ان تینوں فنکاروں کی اداکاری پورے عروج پر ہے۔عائزہ خان کا کردار پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں اداکئے گئے کردار کو زندگی میں دوبارہ کبھی نہیں کرنا چاہیں گی کیونکہ ان کی نظر میں یہ صرف میاں بیوی کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس میں ان کے اندر موجود پیسے کے لالچ کو دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

مزید : کلچر