آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں 8کرور ڑ روپے کی رقم جاری
لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں 8کرور ڑ روپے کی رقم جاری کئے تھے۔ اس رقم سے مستحق فنکاروں کو ماہانہ وظیفہ دیا جانا تھا۔محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے اس تناظر میں درخواستیں بھی طلب کر لی تھیں۔ حکومت کی جانب سے فلم، ٹی وی،ریڈیو،تھیٹر، میوزک،ڈانس، پینٹنگ، خطاطی، مجسمہ سازی اور تکنیکی شعبہ جات میں مستحق فنکاروں کو وظائف دئیے جانے تھے۔ 25سالہ تجربہ اور ذاتی آمدن15ہزار سے کم رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔یہ خبر سن کر فنکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر بہت سارے فنکار ایسے بھی ہیں جن کی درخواستوں پر تاحال کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔جن فنکاروں کو وظیفہ ملنے کی نوید ملی ہے ان کا کہنا ہے کہ اب ہمارے گھروں کے ٹھنڈے چولہے بھی دوبارہ جلنا شروع ہوجائیں گے۔وظیفہ نہ ملنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے بارے میں بھی ہمدردانہ غور کرے۔