ماہم عامر ہارر ڈرامہ میں بدروح کا کردار ادا کریں گی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہم عامر نے ہارر ڈرامہ میں بدروح کا کردار ادا کریں گی۔ تحسین خان کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ہارر ڈرامے میں ماہم عامر بدروحادینہ کا کردار ادا کریں گی، ڈرامے کے پروڈیوسر بابر جاوید جبکہ اس کی کہانی فیصل منظور نے لکھی ہے۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی بدروح پر مبنی ہے جو بے پناہ طاقتوں کی حامل ہوتی ہے اور جسے وہ ناپسند کرتی ہے اسے قتل کر دیتی ہے جبکہ جو اسے اچھا لگتا ہے اسے وہ اپنا سمجھتی ہے۔ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، جو جلد ہی آن ایئر کیا جائے گا۔