آج کل بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں، روبینہ اشرف
؎لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ ان کا کام ہی ان کی توانائی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کام سے بہت محبت ہے اور ان کو اپنے کام سے توانائی ملتی ہے اس کئے ان کاکام ہی ان کی توانائی ہے، انہوں نے کہا کہ آج کل بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں اور اداکاروں کے لئے زیادہ مشکلات بھی نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اداکاری ایسی چیز ہے کہ جس میں ہر وقت بہتری لائی جا سکتی ہے۔