نیشنل گیمز،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال،والی بال،ہاکی،کراٹے، رگبی کے مقابلوں میں آرمی اور واپڈا سرفہرست

نیشنل گیمز،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال،والی بال،ہاکی،کراٹے، رگبی کے مقابلوں میں ...

  



پشاور(سپورٹس رپورٹر)33ویں قومی کھیلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوئے واپڈا کے کھلاڑی اس ایونٹ میں اپنی بالادستی ثابت کرنے مں کامیاب رہے اور انہوں نے  5سونے  4چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیتے جبکہ آرمی ایک سونے چار چاندی اور 4کانسی، ریلویز نے ایک سونے اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی کے پی، پنجاب اور سندھ کے حصے میں ایک ایک کانسی کا تمغہ آیا، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے مردوں کے ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے پہلی آرمی نے دوسری سندھ اور ریلویز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ کواتین ٹیم مقابلوں میں بھی واپڈا اور آرمی بالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ کے پی اور پنجاب تیسرے نمبر رہے اسی طرح مردوں کے انفرادی مقابلے میں واپڈا کے محمد رمیض خان مقابلوں کے چمپئن قرار پائے آرمی کے سلیمان ورک دوئم آرمی کے فیضان ظہور اور واپڈا ہی کے عاصم قریشی سوئم ٹھہرے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ریلویز کے حمزہ ملک اور کاشف رزاق سونے، آرمی کے سلیمان ورک اور عبید شاہ چاندی، واپڈا کے عاصم قریشی، رمیض خان اور سندھ کے حائل شاہ اور فرقان پٹیل کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے باسکٹ بال مقابلوں کی فائنل لائن اپ مکمل  ہو گئی مردوں میں پاکستان آرمی اور ائیر فورس جبکہ خواتین میں واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں باسکٹ بال مقابلوں کے خواتین ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی مضبوط ٹیم نے پنجاب کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے75-27 کے سکور سے کامیابی سمیٹی فاتح ٹیم کی جانب سے کائنات 16، ایمن12اور پنجاب کی مسکان10کے ساتھ نمایاں سکورر رہیں جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھی پاکستان ریلویز کی ٹیم پاکستان آرمی کے آگے نہ ٹھہر سکی آرمی نے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ریلویز کو 71-21کے سکور سے شکست دی فاتح تیم کی عائشہ جلاس سب سے زیادہ 16ایونٹس سکور کرنے میں کامیاب رہیں اسی طرح مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں دو روایتی حریفوں آرمی اور واپڈا کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے اپنے بہتر کھیل اور سٹیمنے کی بناء پر 120-73کے واضح ترین مارجن سے زیر کیا آرمی کے فرحان25اور واپڈا کے زین 15کے ساتھ اپنی اپنی ٹیموں کے نمایاں سکورر رہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میدان پاکستان ائیر فورس کے ہاتھ رہا جس نے پنجاب کو 95-67سے شکست دیتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔والی بال مقابلے فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے مردوں میں واپڈا اور ائیر فورس جبکہ خواتین میں آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں اپنی اپنی حریفوں کو شکست دیتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور سابق آئی جی عابد قادری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے واپڈا نے آرمی کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے خواتین ہاکی مقابلوں کے فائنل میں ایک کے مقابلے میں آٹھ گولوں کے واضح ترین فرق سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ریلویز نے پنجاب کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ فٹبال ایونٹ میں پاکستان نیوی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے اپنی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان ائیر فورس کو 2-0سے اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نیوی نے آرمی کی مضبوط ٹیم کو ایک گول سے شکست دی۔کراٹے کے مزید سات ایونٹس کا فیصلہ ہو گیا جس میں واپڈا کی ٹیم مزید پانچ سونے کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہی، ریلویز اور آرمی کے حصے میں ایک ایک سونے کا تمغہ آیا پشاور کے سپورٹس ارینا میں منعقد کراٹے کے ان مقابلوں کی 67کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کے نصیر احمد نے سونے، آرمی کے قربان نے چاندی، سندھ کے عبدالجبار اور پنجاب کے سفیان علی نے کانسی کا تمغے حاصل کئے۔

مقابلوں کی 75کلو گرام کیٹگری میں ایشین چمپئن واپڈا کے سعدی غلام عباس نے سونے، ہائیر ایجوکیشن کے نادر نے چاندی آرمی کے ابوذر اور اسلام آباد کے محمد عمر نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ 84کلو گرام کیٹگری میں میدان واپڈا کے محمد اویس کے ہاتھ رہا۔ واپڈا نے پاکستان آرمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے خواتین رگبی کا پہلا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ریلویز نے کے پی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیاجبکہ مردوں کے فائنل میں پاکستان آرمی نے ائیر فور س کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ واپڈا نے پنجاب کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی