سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے 290 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 107 بنالیے

سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے 290 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 107 بنالیے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے 290 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنالیے ہیں۔ 3 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سے اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم کے بلے باز سنٹرل پنجاب کے  اسپنر احمد صفی عبداللہ کی گھومتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ احمد صفی عبداللہ نے 6کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں عبداللہ شفیق اور محمد اخلاق پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سنٹرل پنجاب کو 91 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ عبداللہ شفیق 64 رنزبناکر کریز پر موجود ہیں تاہم محمد اخلاق 34 رنزبناکر پویلین واپس لوٹ چکے۔

 علی زریاب 7 رنز کے انفرادی اسکور سے عبداللہ شفیق کے ہمراہ کھیل کے آخری روز کا آغاز کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی