نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر بہن بھائی

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر بہن بھائی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل گیمز پشاور میں اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں ان گیمز میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اپنے انفرادی ریکاردز میں بہتری کے ساتھ ساتھ نیشنل ریکارڈز بھی قائم کیے ہیں۔قومی گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے میدان میں بہن بھائیوں نے گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔صائمہ منظور نے نیشنل گیمز میں 55 کلو گرام کیٹیگری جب کہ ان کے بھائی زوہیب منظور نے 96 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔صائمہ منظور اور زوہیب منظور کا تعلق ویٹ لفٹنگ فیملی سے ہے، ان کے والد محمد منظور 1976کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔صائمہ منظور انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں، وہ ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں صائمہ منظور نے اپنی ویٹ کیٹیگری میں برتری قائم کر رکھی ہے۔پچیس سالہ صائمہ منظور 6 سالہ بچے کی ماں ہیں اور اس کے باوجود وہ کھیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ویٹ لفٹنگ ان کے خون سے رچی بسی ہے، وہ خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتیں۔زوہیب منظور بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں اور اپنی کلاس میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔دونوں بہن بھائیوں نے حال ہی میں ساتھ ایشین گیمز کے ٹرائلز میں حصہ لیا اور دونوں کا انتخاب ہو گیا، دونوں اب اگلے ماہ نیپال میں ہونے والے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ان کا عزم اور خواہش ہے کہ وہ ساتھ ایشین گیمز میں ایک ساتھ حصہ لے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی