پرتگال نے لیتھوینیا کو 6-0 سے شکست دیکر یورو 2020 ٹورنامنٹ کیلئے راہ ہموار کرلی

پرتگال نے لیتھوینیا کو 6-0 سے شکست دیکر یورو 2020 ٹورنامنٹ کیلئے راہ ہموار کرلی

  



زیورخ (این این آئی)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لیتھوینیا کو 6-0 سے شرمناک شکست دے کر یورو 2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی۔فٹبال میچ میں لیتھوینیا کے خلاف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے حریف کو تگنی کا ناچ نچا دیا، شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کیا۔رونالڈو کی انٹرنیشنل گول کی تعداد 98 ہوچکی ہے، اسٹار فٹبالر نے آغاز میں ہی پرتگال کو دوگول کی برتری دلوائی جبکہ دوسرے ہاف میں فرنینڈس، مینڈس اور سلوا نے ایک ایک گول کیا،اس جیت نے پرتگال کیلئے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی