ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے ہمراہ معروف فٹبالر لائیونل میسی ریاض پہنچ گئے

  ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے ہمراہ معروف فٹبالر لائیونل میسی ریاض پہنچ گئے

  



ریاض(آئی این پی)ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے ہمراہ معروف فٹبالر لائیونل میسی جمعرات کو ریاض پہنچ گئے۔ ارجنٹائن اور برازیل کی ٹیمیں کو کنگ سعود یونیورسٹی کے سٹیڈیم میں سپر کلاسیکو میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ایئرپورٹ پہنچنے پر لائیونل میسی کی تصویر ٹوئٹر پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ میسی کا خوبصورت اور پرسکون استقبال۔آل الشیخ نے تصویر کے ساتھ کیپشن چند برس قبل میسی کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ہنگامہ خیز استقبال کے حوالے سے تحریر کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق برازیل کی قومی ٹیم بدھ کو ریاض پہنچی تھی۔ جس نے جمعرات کو یونیورسٹی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ ٹیم میں تمام فٹبال اسٹارز شریک ہیں۔پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کی ٹیم پیر کو یوروگوائے سے دوستانہ فٹبال میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل اکتوبر 2018کے دوران جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں میچ کھیل چکی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی