فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا

  فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا،۔ کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے۔ 25 نومبر تک جاری رہنے والے کیمپ میں شریک کھلاڑی 17 نومبر کواین سی اے میں رپورٹ کریں گے۔کیمپ میں 3 کھلاڑی شرکت کریں گیمحمد عامر،محمد عرفان،عماد وسیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے غرض سے بنگلہ دیش میں موجود محمد حسنین اور خوشدل شاہ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔شعیب ملک، وہاب ریاض اور آصف علی کو بھی کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی دگئی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔اس دوران شاداب خان (ناردرن)، فخر زمان (خیبرپختونخوا) اور عثمان قادر (سنٹرل پنجاب)قائداعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔ تینوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے باعث کیمپ کے لیے طلب نہیں کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی