قائداعظم ٹرافی‘ فائنل 27سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائیگا

  قائداعظم ٹرافی‘ فائنل 27سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائیگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق قائداعظم ٹرافی کیفائنل کی تاریخوں میں تبدیلی میں کردی گئی ہے۔ایونٹ کا فائنل معرکہ اب 27 سے 31 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تاریخوں میں تبدیلی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکے شیڈول کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے۔اس سے قبل قائداعظم ٹرافی کا فائنل 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔

دوسری جانب موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث قائداعظم ٹرافی کے دو میچز کے مقامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کیدرمیان ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آٹھویں راؤنڈ کا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان 25 سے 28 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ بھی اب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی