قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بخار میں مبتلا،پریکٹس میچ باہر بیٹھ کر دیکھا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بخار میں مبتلا،پریکٹس میچ باہر بیٹھ کر دیکھا

  



پرتھ(آئی این پی) دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو بخار اور گلے میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑ رہا ہے۔واکا گراؤنڈ پرتھ میں ہونے والے اس مقابلے میں اننگز کا آغاز امام الحق اور عابدعلی نے کیا، گزشتہ پریکٹس میچ میں بطور اوپنر کھیلنے والے شان مسعود اس بار تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، عابد علی کھاتہ بھی نہیں کھول پائے، حارث سہیل کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی دراز ہوگیا وہ صرف دو رنز بنا پائے۔پاکستان کے لیے اچھی خبر وکٹ کیپر محمد رضوان کا مکمل طور پر فٹ ہو جانا ہے، انگوٹھے پر چوٹ لگ جانے کے بعد آرام کرنے والے کرکٹر کی فٹنس کا کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل جائزہ لینے کے بعد انہیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی