ضلع مظفرگڑھ میں چوتھی ٹی ڈی  سی پی تھل جیپ ریلی کا آغاز

ضلع مظفرگڑھ میں چوتھی ٹی ڈی  سی پی تھل جیپ ریلی کا آغاز

  



ملتان(آئی این پی)چوتھی ٹی ڈی سی پی تھل جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا۔ ضلع مظفرگڑھ اور لیہ کے صحرائی علاقے میں 195کلومیٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ جمعہ کو گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیگنگ اور کوالیفائنگ راونڈ کھیلا جا رہا ہے۔مظفرگڑھ اور لیہ کے صحرائی علاقے تھل میں چوتھی ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی کیلئے 195 کلومیٹر طویل ٹریک پر ماہر ڈرائیورز اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ریلی کے پہلے روز آج گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیگنگ اور کولیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو ا۔ تھل جیپ ریلی کا بیس کیمپ مظفرگڑھ کو بنایا گیا ہے۔ریلی کا سٹارٹنگ اور اینڈ پوائنٹ مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا سے 3 کلومیٹر دور چھانگا مانگا کا ٹیلہ کو بنایا گیا ہے۔مڈ پوائنٹ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں بنایا گیا ہے۔ ایونٹ میں پریپئیرڈ، سٹاک اور ویمن کیٹیگری میں ماہر درائیورز اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جیپ ریلی 17 نومبر تک جاری رہے گی۔ریلی میں خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ 

 جو طویل اور مشکل ٹریک پر گاڑیاں دوڑا کر اپنی مہارت ثابت کریں گی۔ جیپ ریلی کے ٹریک پر ریسکیو اور دیگر ادارے بھی موجود ہیں جبکہ سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی