شاہینوں کا امتحان

شاہینوں کا امتحان
شاہینوں کا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیاکے دورہ پر ہے۔ٹی ٹونٹی میچز میں تو پاکستان کی ٹیم ناکام ثابت ہوئی اور بابر اعظم بطور کپتان اہلیت ثابت کرنے میں مکمل طورپر ناکام ثابت ہوئے جس سے شائقین کرکٹ میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے مگر ابھی امتحان ختم نہیں ہوا پاکستان کی ٹیم نے اب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے اور سیریزکا پہلا میچ اکیس نومبر سے کھیلاجائے گا قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہرعلی انجام دیں گے اور ان کے لئے بھی یہ ایک بڑا امتحان ہے اور کس طرح سے وہ اس امتحان کو پاس کرتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا مگر یہ ضرور ہے کہ ان کو بھی ٹف ٹائم کا سامنا کرنا پڑے گا پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے مقابلہ میں کمزور ہے اور آسٹریلوی سر زمین پر اس نے ہمیشہ ہی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب اس ٹیم سے یہ توقع رکھنا کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت جائے گی شائد درست نہیں ہوگااگر پاکستان کی ٹیم سیریز برابر کرنے میں ہی کامیاب ہوجاتی ہے یا پھر ٹیسٹ ڈرا کرلیتی ہے تو یہ بھی قومی ٹیم کے لئے ایک بڑی کامیابی ہوگی پاکستان جہاں اس وقت آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں مشکلات کاشکار ہے اس کے ساتھ ہی ایک خوشخبری بھی ہے پاکستان میں دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے اور بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی خبر ہے اور شائقین کرکٹ کے لئے تو بہت ہی بڑی خبر ہے کہ جس وقت کاان کو شدت سے انتظار تھا وہ وقت اب قریب آگیا ہے او رسری لنکاکی کرکٹ ٹیم اب دس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہوگئی ہے او ر اس نے شیڈول کابھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دسمبر میں لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دورہ میں وہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی راولپنڈی اور کراچی میں یہ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس سے پاکستان میں ٹیسٹ کا آغاز ہوجائے گا دس سال کا ایک بہت لمباعرصہ ہوتا ہے اور اس دوران پاکستان کو کرکٹ کا ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑا مگر اب امید ہے کہ سری لنکاکی ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی دیگر غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی سری لنکاکی ٹیم نے ہی آخری مرتبہ 2009 ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب لاہور میں ان پر حملہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ پر پابندی عائد کردگئی تھی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور اب ایک مرتبہ دوبارہ سری لنکا کی ٹیم ہی پاکستان کا دورہ کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کررہی ہے اور لنکن کرکٹ بورڈ کی اس موقع پر تعاون قابل تعریف ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی لنکن بورڈ کی جانب سے یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستان اب کھیلوں کے لئے مکمل طور پر پر امن ملک ہے اور اسی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم اب بلاخوف و خطر پاکستان کادورہ کررہی ہے اور مستقبل میں بھی سری لنکا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید :

رائے -کالم -