پی ایم آئی سی اور جرمن ڈیولپمنٹ بنک ’کے ڈبلیو ایف‘کا اشتراک

پی ایم آئی سی اور جرمن ڈیولپمنٹ بنک ’کے ڈبلیو ایف‘کا اشتراک

  



اسلام آباد(پ ر)پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی اور حکومت جرمنی کے ڈیولپمنٹ بنک KFW نے پاکستان میں بجلی سے محروم اور انتہائی لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں سولر انرجی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔PMIC غریب اور کم آمدنی والے لوگوں کے لئے ملازمت اور آمدنی کے ذرائع بناتا ہے۔ عرصہ دراز سے PMIC اور اس کے شیئر ہولڈرز (پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ، کاراندازاور KFW) نے غریبوں کو خوشحال بنانے کے متعدد کام کئے ہیں۔ انرجی کے حالیہ اقدامات سے کم بجلی یا بجلی سے محروم علاقوں میں 200,000 گھروں کے لئے یہ 15 ملین یورو لون پروگرام ہے۔اس تقریب میں پرائیویٹ سیکٹر کی اعلیٰ شخصیات، ریگولیٹرز، مندوب، ڈویلپمنٹ ایجنسیز، گورنمنٹ اور کمرشل بینک، مائیکرو فنانس اداروں، لوکل اور انٹرنیشنل این جی اوز نے شرکت کی۔اپنے تعارفی خطاب میں PMIC کے سی ای او نے PMIC کی متعدد کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ پروجیکٹ منیجر KFW نے انرجی پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔SECP کے فرخ ایچ سبزواری نے ان فلاحی پروگراموں پر SECP کے کردار کو واضح کیا۔ حکومت پاکستان کے نمائندوں نے مختلف فلاحی اقدامات پر اظہار خیال کیا۔ وینڈرز اور سروس پرووائڈرز نے SDGs 2030 پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے آخر میں PMIC کے چیئرپرسن نوید خان نے PMIC کے ذریعے ملک میں مالی سہولیات کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کامرس