سوئی ناردر ن کے تعاون سے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کا نفرنس کاا نعقاد

  سوئی ناردر ن کے تعاون سے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کا نفرنس کاا نعقاد

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) پا کستان چیپڑآف امریکن سوسائٹی آف سیفٹی پروفشنل کے زیر اہتمام تیسری سفیٹی پروفشنل ڈویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد سوئی ناردن گیس کے شعبہ HSE کے تعاون سے رائل پام کلب لاہور میں کیا گیا۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی مسنرسارہ اسلم(سیکر ٹری ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ)تھیں۔ کا نفرنس کے دیگر مقرر ین جن میں ڈاکٹر رضوان، (ڈائیریکٹرجنرل ریسکیو1122)، بلال مصطفی سابقہ(منیجنگ ڈائریکٹر) لاہورویسٹ منجمنٹ کمپنی اور سفیٹی پرو فشنلزنے کیا۔ کا نفرنس کے دوران مختلف سیشنز میں سفیٹی کی اہمیت کو اجا گر کیا گیا۔ یہ 2روزہ کانفرنس کل بھی جا ری رہے گی۔کا نفرنس کی اہمیت اجا گر کرتے ہوئے پا کستان چیپٹرکے صدر نعیم احمد سبحانی نے سوسائٹی کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ اس سوسائٹی کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہم پا کستان کے ورکرزکو کام کے دوران حادثات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہی دے سکتے ہیں۔

مزید : کامرس