خواجہ خاور رشید کا ذیابیطس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

خواجہ خاور رشید کا ذیابیطس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)لائنز کلب انٹرنیشنل کے فرسٹ وائس ڈسٹرکٹ گورنر اور فاؤنڈرز گروپ کے لیڈر خواجہ خاور رشید نے ذیابیطس پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام الناس میں اس بیماری کے متعلق شعور پیدا کرے تاکہ ذیابیطس اور اس کے خطرناک اثرات سے انہیں بچنے میں مدد دی جاسکے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ذیابیطس بڑی تیزی سے جڑ پکڑ رہا ہے۔ اس موذی مرض سے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے حکومت کو جنگی بنیادوں پر میڈیکل سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس مکمل طور پر قابل علاج ہے اور کنٹرول کے ذریعے ذیابیطس کے مریض آسان زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھوک زیادہ محسوس ہورہی ہے۔ وزن میں کمی ہورہا ہے۔ موڈ بات بات پر خراب ہورہاہے تو اس شخص کو فورا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوجائے تو اس سے ڈرنے کے بجائے وہ حفاظتی قدم اٹھائے جائیں جو دل کے دورے، آنکھوں کی بیمیاریوں، پیروں کے زخموں اور گردے خراب ہونے جیسی چیزوں سے محفوظ رکھ سکیں۔

مزید : کامرس