زونگ اور ای ڈاٹ کو کے درمیان 4جی کوریج مستحکم بنانے کا معاہدہ
لاہور(پ ر)خطے میں ٹیلی کمیونکیشن انفراسٹرکچر سروسز کمپنی دی ڈاٹ کو (edotco) کے ذیلی ادارے ای ڈاٹ کو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (edotco PK) نے زونگ 4Gکے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے طویل المیعاد معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں وہ مختلف منصوں میں اشتراک کو یقینی بنا کر 4Gکوریج کو مستحکم بنائیں گے تاکہ ملک بھر کے صارفین کو خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے۔ پاکستان بھر میں 12 ہزار سے زائد 4Gمقامات کے ساتھ زونگ 4Gملک کا پہلا صف اول کا 4Gنیٹ ورک ہے جو 14 ملین 4Gصارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ کمپنی دیٹا سرسز کو اہمیت دیتی ہے کیونکہ اس شعبے میں موبائل فنانشل سروسز، ای کامرس اور سوشل میڈیا کے استعمال کے بڑہتے ہوئے رجحان کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اجافہ ہو رہا ہے۔ ای ڈاٹ کو علاقائی سطح پر اپنے 29 ہزار 900 ٹاورز کی آپریشنل قوت کے ساتھ باآسانی قابل تنصیب اگلی جنریشن کے جدید انفراسٹرکچر جیسے کم وزنی کاربن فائبر ٹاورز، توانائی بطور خدمت اور تخلیقی فرنیچر کی بدولت موبائل آپریٹرز تیزرفتار اور کم قیمت 4Gخدمات فراہم کرسکیں گے۔ ملک میں واحد خود مختار ٹاور کمپنی کے طور پر ای ڈاٹ کو پاکستان نے رواں سال ملک میں اپنے پورٹ فولیو میں 1,400 ٹاورز تک پہنچ گئی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ای ڈاٹ کو زونگ 4Gکے انفراسٹرکچر کو مزید تقویت دینے کے لئے اقدامات کرے گا جس کے باعث ملک بھر میں مزید پائیدار اور تیزرفتار انداز سے 4Gنیٹ ورک کو پھیلانے میں مدد ملے گی۔ اس تاریخ ساز معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے زونگ 4Gکے چیئر مین اور سی ای او Wang Huaنے کہا، نیا معاہدہ صارفین کو بہتر کوریج، پائیداری، رفتار اور مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کی فراہمی کے زونگ4G کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔
اس معاہدے میں بڑھتے ہوئے موبائل ڈیٹا کے استعمال پر توجہ دینے کے ساتھ ملک بھر میں بالخصوص پسماندہ دیہی علاقوں میں کوریج بہتر بنانا بھی شامل ہے۔ ہم ای ڈاٹ کو کے ساتھ کام جاری رکھنے کی توقع کرتے ہیں تاکہ اپنے 4Gکی رفتار بڑھا سکیں اور ملک کے ہر کونے میں ہمارے صارفین عالمی معیار کی 4Gخدمات استعمال کرسکیں۔ ای ڈاٹ کو پاکستان کے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر عارف حسین نے کہا ”ہم اس تاریخ ساز معاہدے پر دستخظ کر کے بہت مسرور ہیں کیونکہ اس معاہدے کے بعد زونگ 4Gکے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلق میں مزید وسعت آئے گی۔ 12 ماہ میں ایک ہزار سے زائد مقامات پر موجود اپنے آپریشنز کو وسعت دے کر 1400 آپریشنل سائٹس تک لے جانے سے یہ بات واضح ہے کہ ہم زونگ کے بااعتبار پارٹنر ثابت ہوچکے ہیں۔زونگ 4Gنے ای ڈاٹ کو پر جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے وہ باعث فخر ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں اور مجھے اعتماد ہے کہ ہم ایسا ضرور کریں گے۔ “