کاروبار میں آسانیوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،خادم حسین 

  کاروبار میں آسانیوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،خادم حسین 

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تاجر رہنما  و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس  نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے ایس ایم ایز کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہونے سے ملک کے کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

 ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان نے 28درجے ترقی کی مزید آسانیاں پیدا کرکے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے اور ملک میں ٹیکسیشن نظام میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ ٹیکسوں سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ہر شخص خوشدلی سے اپنے حصہ کا ٹیکس ایمانداری سے ادا کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرے۔

مزید : کامرس