اقبال میلہ جاری، ”ریاست مدینہ کے نمونے پر پاکستان کی تشکیل اور فکر اقبال“ پر سیمینار

اقبال میلہ جاری، ”ریاست مدینہ کے نمونے پر پاکستان کی تشکیل اور فکر اقبال“ ...

  



لاہور(پ ر) علامہ اقبال محض شاعر نہیں تھے بلکہ ان کی فکر سے قوم متحد ہوئی اور پاکستان کی صورت میں ایک آزاد مملکت کا قیام ممکن ہوا۔ علامہ اقبال کی فکر اور پیغام کو محض شاعری تک محدود رکھنے کا مغالطہ ہمیں علامہ کی فکر کو عملی پیرائے میں ڈھالنے میں حائل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اعجاز چودھری صوبائی صدر تحریک انصاف پنجاب نے اقبال اکادمی پاکستان کے زیراہتمام نو روزہ علامہ اقبال عوامی میلہ اور بک فیئر کے ساتویں روز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میلے کے ساتویں روز کی تقریبات کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا موضوع ریاست مدینہ کے نمونے پر پاکستان کی تشکیل اور فکرِاقبال تھا سیمینار سے اعجاز چودھری سینیٹر ولید اقبال عمر ظہیر میر چیئرمین نیشنل ریوینیو کونسل پاکستان ڈاکٹر اعجاز بٹ ڈاکٹر سلیم راو ظہیر احمد میر چیئرمین آگنائزر کمیٹی اقبال میلہ اور ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے خطاب کیا۔بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور بھی شریک تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1