کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں "سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر“ بارے سمپوزیم

  کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں "سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر“ بارے ...

  



لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں "سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر“ بارے سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔سمپوزیم میں میڈیکل پروفیشنلز، ہسپتال کے سٹاف سمیت دیگر افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پی کے ایل آئی کے کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جاوید حیات خان نے شرکاء کوسموگ کے پھیلاؤ،نقصانات، روک تھام اور بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے اہم معلومات فراہم کیں۔ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر حافظ اعجاز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سمپوزیم کیلئے ہیلتھ اینڈ ہائی جین لمیٹڈ یو کے نے تعاون کیا۔ آخر میں مریضوں اور سٹاف میں سموگ سے بچاؤ کیلئے اینٹی مائیکروبی ایل گریڈ ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1