حکمرانوں نے انسانی ہمدردی کی بھی قیمت لگانی شروع کردی،پرویز ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے انسانی ہمدردی کی بھی قیمت لگانی شروع کردی،حکومت کی طرف سے سکیورٹی بانڈز بھرنے کاکہنا غیر قانونی دستاویزات ہے۔ کابینہ نے قانون کے اندررہ کر فیصلہ کرنا تھا لیکن فیصلہ کرتے ہوئے قانون ا ور انسانی حقوق کی بجائے اپنی انا اور سیاست کو مدنظر رکھاگیا۔ سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کا اب جانے کا وقت آ گیا ہے،چور دروازے سے آنے والے جعلی حکمرانوں سے عوام حساب لیں گے بھاگنے بہیں دیں گے،کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دینے والے اب بھاگنے کے لئے راستے تلاش کررہے ہیں عوام ڈینگی اور میڈیسن نہ ملنے کی وجہ سے مررہے ہیں۔
، ان خیالات کا اظہار انہوں نیگذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، کرنل مبشر جاوید،سمیرا امجد،ثمریہ نذیر,رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سلیکٹڈ انتقام خان تمام ادارو ں کو شر یف فیملی کیخلا ف استعما ل کررہے جو انہیں مہنگا پڑے گا حکومت اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے، سلیکٹڈ کپتان نیازی کی بیساکھیاں کمزور ہونانا شروع ہوچکی ہیں۔شر یف فیملی پر مقد ما ت سے کچھ حا صل نہیں ہو ا البتہ قومی خزانہ سے جعلی کیسو ں پرار بو ں رو پے ضرور برباد ہو چکے ہیں اس کا حساب کس نے دینا ہے۔