ماڈل بازاروں میں شکایات کیمپ کو عوام سراہا رہی ہے،دانش افضال

  ماڈل بازاروں میں شکایات کیمپ کو عوام سراہا رہی ہے،دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ماڈل بازاروں میں لگائے گئے شکایات کیمپ کو عوام الناس نے سراہنا شروع کر دیا ہے اورشکایات کیمپس کے باعث اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں واضح کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کنٹرول کا عمل شروع ہو گیا ہے اورافسران فیلڈ میں موجود ہیں اور پرائس کنٹرول شکایت کیمپ اور چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں گزشتہ روز کے 626000 دوپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں اورتحصیل رائیونڈ میں گزشتہ روز کے 172000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے تحصیل رائیونڈ میں گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد کیے اورمجموعی طور پر 60000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اے سی کینٹ عفت خان نے صدر بازار میں قائم شکایت کیمپ کا دورہ کیا۔

اور شکایات رجسٹر کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مین مارکیٹ کیمپ کا دورہ کیا۔ 03 شکایات موصول ہوئی۔اے سی سٹی تبریز مری نے جلال سنزپر چھاپہ مارا اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی کی ناقص کوالٹی پر مینجرکو گرفتار کروایا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ عوام الناس کو مکمل ریلیف کی فراہمی کے لئے شکایات کیمپ اور پرائس کنٹرول کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں وصول ہونے والی شکایات پر بھاری جرمانے بھی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔789 مقامات کو چیک کیا گیااور159 خلاف ورزیاں پائی گئیں اورمجموعی طور پر 945000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 27 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیااور27 افراد کو حراست میں لیا گیااور36 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ تحصیل رائیونڈ میں پرائس چیکنگ کے دوران گراں فروشی پر بھاری جرمانے عائد کیے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے جرمانے کئے۔مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔وسیم ٹریڈر (چینی ڈیلر) گرفتار، 75000 روپے جرمانہ،غازی سپر سٹور کو 20000 روپے جرمانہ،واپڈا ٹاؤن میں فروٹ شاپ کو 20000 روپے جرمانہ،گھی اور آئل کی زائد المیعاد قیمت پر عمر کیش اینڈ کیری کو 25000 روپے جرمانہ،اشتیاق سنز کو 30000 روپے جرمانہ اورمانگا منڈی میں اوور چارجنگ پر فروٹ و سبزیاں فروخت کرنے والوں کو 35000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اوورچارجنگ پر 02 جنرل سٹورز کو 50000 روپے کا جرمانہ کیے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ جرمانے اوورچارجنگ اور ڈی سی کاؤنٹر مینٹین نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1