نیشنل پائپ انڈسٹری کے زیر اہتمام محفل میلاد آج ہوگی

  نیشنل پائپ انڈسٹری کے زیر اہتمام محفل میلاد آج ہوگی

  



لاہور(پ ر)نیشنل پائپ انڈسٹری کے زیر اہتمام محفل میلاد آج ہوگی۔محفل میلاد نیشنل پائپ 23 کلومیٹر شیخوپورہ روڈ بعد از نماز مغرب منعقد ہوگی۔ جس میں مشائخ عظام بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ پیر محبوب سلطان آستانہ عالیہ حق باہو سلطان،صاحبزادہ پیر میاں ابوبکر شرقپوری،صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری آستانہ عالیہ شرقپور شریف پیر سید خاور حسین شاہ خصوصی شرکت کرینگے۔ علماء کرام میں مولانا مقصود احمد قادری سابق صوبائی خطیب محکمہ اوقاف پنجاب سمیت ملک جید علماء کرام شریک ہو رہے ہیں۔ثناء خوان مصطفے ٰمیں حافظ مرغوب احمد ہمدانی،الحاج شہزاد حنیف مدنی،حافظ محبوب احمد ہمدانی،حافظ سرور حسین نقشبندی سمیت ملک کے نامور مشائخ عظام،علماء کرام،اور نعت خواں حضرات شرکت کرینگے۔محفل میلاد کے اختتام پر حاضرین میں سابقہ روایت کے مطابق قرعہ اندازی کے ذریعے 7 خوش نصیب حضرات اور ایک خاتون کو اسکے محرم سمیت عمرہ کے ٹکٹ دیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1