کنکورڈیہ کالج کے زیر اہتمام پر فرسٹ ائیر کے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی
لاہور(پ ر)کنکورڈیہ کالج جوہر ٹاون اور گارڈن ٹاون برانچز کے زیر اہتمام پرل کا نٹینٹل ہوٹل لاہور میں فرسٹ ائیر کے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور حضورؐ بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔ مہمانان گرامی میں ڈاکٹر طاہر عباس، ڈاکٹر خلیق الرحمن، سہیل صدیقی، بریگیڈئر ضیاء الدین شریک ہوئے۔ پرنسپل رانا آفتاب عالم اور وائس پرنسپل عبدالقادر نے اپنی ٹیم کے ساتھ مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور کنکورڈیہ کالج کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل رانا آفتاب عالم نے کہا کہ کنکورڈیہ کالج پاکستان بھر کے طلبہ کو دور حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔