متروکہ وقف املاک بورڈ میں اسسٹنٹ انسپکٹرز و دیگر کے تبادلے

  متروکہ وقف املاک بورڈ میں اسسٹنٹ انسپکٹرز و دیگر کے تبادلے

  



لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ میں اسسٹنٹ انسپکٹرز و دیگر کے تبادلے،رالپنڈی میں تعینات اسسٹنٹ انسپکٹر عاشق حسین، اسسنٹ انسپکٹر سیدہ ازیلہ بتول کوپشاور،اکاؤنٹنٹ اشتیاق احمد کو زونل آفس ملتان تعینات کر دیا گیا جبکہ چیئرمین سیل لاہور میں تعینات شہزاشریف کو لینڈ برانچ، پشاور سے جمیل الرحمن کو چیئرمین سیل لاہور، ملتان سے نوید حسین کو کراچی،اکاؤنٹنٹ اشتیاق حسین کو فیصل آباد جبکہ انکی جگہ پر فیصل آباد سے شفیق عباس کا تبادلہ کر دیا گیا۔

 کراچی سے رینٹ کلکٹر محمد ظریف اور قصور سے پٹواری محمد احمد کو گجرات جبکہ اوکاڑہ سے محمد لیاقت پٹواری کو قصور تعینات کر دیا گیا۔ ضلع بھکر سے اکاونٹنٹ وسیم احمد ملک کو اکاونٹس برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔مجاز اتھارٹی کے احکامات کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن متروکہ وقف املاک بورڈ روشنا فوادنے تبادلوں کے احکامات جا ری کر دیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1