کمیونٹی ہائی سکول‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا دورہ نظریہئ پاکستان ٹرسٹ

  کمیونٹی ہائی سکول‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا دورہ نظریہئ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان کمیونٹی ہائی سکول‘ گلبرگ III‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور الایمان ہائی سکول‘ چوہنگ‘ ملتان روڈ‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ‘ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ برج اٹاری‘ جڑانوالہ روڈ‘ ضلع شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 244 تھی۔