انسداد ڈینگی مہم،اقبال ٹاؤن،نشتر زونز، 2افراد گرفتار،غیر حاضرورکروں کیخلاف کارروائی کا حکم

 انسداد ڈینگی مہم،اقبال ٹاؤن،نشتر زونز، 2افراد گرفتار،غیر حاضرورکروں ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے آؤٹ فال روڈ یو سی 80 میں ڈینگی لاروا اور انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے تحصیل رائیونڈ میں گرین انجینئرنگ فیکٹری، نوبل شو فیکٹری کا دورہ کیا اور روف ٹاپس، کنٹینرز، واٹر ٹینکس کی چیکنگ کی۔انہوں نے راوی گرین انجینئرنگ فیکٹری کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 10 بھٹی چوک راوی زون کا دورہ کیا، کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ 2 ڈینگی ورکرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے اور ڈی ڈی ایچ او کو مزید کارروائی کیلئے ہدایت کی۔اے سی سٹی تبریز مری کا گنگا رام ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ 2 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوئے۔اے سی سٹی تبریز مری نے غفلت برتنے پر گنگا رام سے  2 افراد بھی گرفتار کئے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 93 چوبرجی کوآرٹرز کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات کی چیکنگ کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی فوری تلفی اور کنٹرول کے لئے دورے کئے جا رہے ہیں۔دریں اثناء اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں اجلاس ہوا۔ فشریز، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔ اے سی رائیونڈ نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر  4 انوائرمنٹ انسپکٹرز اقبال زون اور  2 انوائرمنٹ انسپکٹرز نشتر زون کے متعلقہ حکام کو مزید کارروائی کیلئے لیٹر بھی لکھ دیا۔ اقبال زون اور نشتر زون کے ڈینگی ورکرز کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ڈی ڈی او ایچ اقبال زون اور نشتر زون نے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ اقبال زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 3443 مقامات،22355 کنٹینرز کی چیکنگ کی گئی جبکہ  2 لاروا کی نشاندہی ہوئی۔اقبال زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 16770 گھروں، 119028 کنٹینرز کی چیکنگ، جبکہ 29 لاروا برآمد ہوئے اورنشتر زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 3500 مقامات،10396 کنٹینرز، جبکہ 7 لاروا برآمد ہوئے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ نشتر زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 10396 گھروں، جبکہ 46 لاروا برآمد ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1