چیف ایگزیکٹو لیسکو کی مرمتی کاموں کے دوران عملہ کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

چیف ایگزیکٹو لیسکو کی مرمتی کاموں کے دوران عملہ کو حفاظتی تدابیر اختیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کانادرن سرکل کے علاقوں کا اچانک دورہ۔ مینٹیننس پروگرام کا جائزہ لیالاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیرانتظام آٹھوں سرکلز میں بجلی کے ترسیلی نظام کی حفاظت کے لئے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تما م سرکلز میں سالانہ مینٹیننس پروگرام کا آغاز کیاگیا جس دوران کھمبوں اور لائینوں کے قریب لگے ہوئے د رختوں کی شاخوں کی کٹائی سمیت سسٹم کی صفائی اور مرمت کے کام سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے  لیسکو کے نادرن سرکل کی گلشن راوی ڈویژن کی ساندہ سب ڈویژن کے اسلام پورہ روڈ کے علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور مینٹیننس پروگرام کا جائزہ لیا جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال بھی چیف لیسکو کے ہمراہ تھے۔چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پر اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ مرمتی کاموں کے دوران سیفٹی کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں اورخاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں کہ لائنوں کے نزدیک درختوں کی صرف ضروری حد تک چھٹائی کی جائے اور کوشش کریں کہ درختوں کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔لیسکو کے زیرِ انتظام تمام سرکلز میں سسٹم کو مستحکم رکھنے کے لئے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ روزانہ مختلف سرکلز کے علاقوں کا اچانک دورہ کر کے مرمتی کاموں کا خود جائزہ لیتے ہیں۔