الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت 60مستحق افرادکو بلاسود قرض فراہم

الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت 60مستحق افرادکو بلاسود قرض فراہم

  



لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں 60مستحق اور محنتی افرادمیں بلاسود چھوٹے قرضہ جات کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان تھے۔جبکہ صدر الخدمت گلگت بلتستان حبیب الرحمٰن،طاہر رانااور دیگر الخدمت ذمہ داران سمیت معززین علاقہ نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پرقرض کی مد میں مستحقین میں 18لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حبیب الرحمٰن نے کہاکہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لئے مواخات پروگرام چلارہی ہے۔

۔اس پروگرام کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرضِ حسنہ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں کسی دوسرے کے آگے دست سوال دراز کرنے کی بجائے خود اپنے لئے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔رواں سال اب تک الخدمت کے مواخات پروگرام کے تحت 850 افرادمیں قرض کی مد میں 2کروڑ44لاکھ23ہزارروپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔تقریب سے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، میں خود الخدمت کے کئی منصوبوں کا دورہ کر چکا ہوں لوگ الخدمت پر اس لئے اعتماد کرتے ہیں کیونکہ الخدمت فاونڈیشن امانتیں مستحق افراد تک پہنچانے میں سب سے موثر ادارہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1