سپیشل مجسٹریٹ شاہدرہ کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندروں کے خلاف کریک ڈاؤن

سپیشل مجسٹریٹ شاہدرہ کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندروں کے خلاف کریک ...

  



لاہور (پ ر) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبداللطیف خاں کا شاہدرہ میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوری پر جرمانے جبکہ بیشمار دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللطیف خاں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کریانہ سٹوروں،دودھ دہی، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں پر اچانک پرائس چیکنگ کی اس دوران اوور چارجنگ کرنے والے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانے اور ان کے خلاف ایف آئی در درج کرکے ان کو پولیس کے حوالے کیا گیا اور مزید ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اور شہریوں کو اشیائے خورد و نوش کی حکومتی ریٹس پر فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کسی بھی دکانداروں کو ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1