ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں پر پلاٹ نمبرلگانے کیلئے شفافیت یقینی بنائی جائے، عثمان معظم

  ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں پر پلاٹ نمبرلگانے کیلئے شفافیت یقینی بنائی جائے، ...

  



لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں پر پلاٹ نمبرلگانے کے لئے شفافیت یقینی بنانے کی خاطر تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر قرعہ اندازی کے لئے شفاف اور فول پروف طریقہ کار وضع کرنے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ)رانا ٹکا خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ قرعہ اندازی میں شامل کی جانے والی فائلوں کے نمبرالائیڈ بنک لمیٹڈ کو دیئے جائیں جو اِن پر فرضی نمبر لگا کر ایل ڈی اے کو دے گااور ان نمبروں کی کیز(Keys)اپنے پاس رکھے گا۔ بعدازاں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈان فرضی نمبروں کی قرعہ اندازی کرے گا۔ فائلوں کے خفیہ نمبروں پر قرعہ اندازی کے ذریعے نکلنے والے نمبروں کو Keyکے ذریعے اصل فائل نمبروں کے ساتھ میچ کرکے کسی فا ئل پرلگنے والے پلاٹ نمبر کا اعلان کر دیا جائے گا۔

رانا ٹکاخان نے ہدایت کی کہ اس مقصد کے لئے جامع طریقہ کار تیار کر کے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی منظوری کے لئے پیش کیاجائے

مزید : میٹروپولیٹن 1