ایل ڈی اے پروموشن کمیٹی کا اجلاس،14ملازمین کی ترقیاں

  ایل ڈی اے پروموشن کمیٹی کا اجلاس،14ملازمین کی ترقیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے 14اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی۔سٹینوگرافر (گریڈ15)میں کام کرنے والے 12اہلکاروں کوبطور سینئر سکیل سٹینوگرافر(گریڈ16)میں ترقی دی گئی ہے۔ان میں ذیشان جاوید‘محمد حسیب بٹ‘محمدریاض امین خان‘محمد خالد‘محمد شفیق لڈن‘انجم جمیل‘علی ذیشان‘بابر حسین‘لقمان بشیر‘یاسر شکیل‘سلمان ظفر اور عرفان قادر شامل ہیں۔گریڈ 14میں کام کرنے والے دو کمپیوٹر آپریٹروں کو کمپیوٹر آفیسر(گریڈ16)میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں ذیشان احمد سلیم اور حمید انور شامل ہیں.