ایل ڈی اے میں نیشنل بینک کے قیام کے 44سال مکمل ہونے پر تقریب

ایل ڈی اے میں نیشنل بینک کے قیام کے 44سال مکمل ہونے پر تقریب

  



لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں نیشنل بینک کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔وائس چیئرمین ایس ایم عمران،ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر نے کیک کاٹا۔اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران اور نیشنل بینک کے ریجنل ہیڈ محمد سلیم طاہر، ریجنل ایگزیکٹو آپریشنزمحمد ارشد صدیق اوربرانچ منیجر خرم عابد بھی موجود تھے۔ایل ڈی اے اور نیشنل بینک کا 44 سال کا ساتھ ہے۔1975ء میں اپنے قیام سے آج تک ایل ڈی اے نیشنل بینک کا کلائنٹ ہے۔

نیشنل بینک نے ایل ڈی اے کو بینکنگ کی معیاری خدمات فراہم کی ہیں۔اس موقع پر نیشنل بنک کی طرف سے وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1