بابری مسجد پر مندر کی تعمیر کابھارتی عدالت کافیصلہ قابل مذمت ہے،راغب نعیمی

بابری مسجد پر مندر کی تعمیر کابھارتی عدالت کافیصلہ قابل مذمت ہے،راغب نعیمی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ بابری مسجد پر مندر کی تعمیر کابھارتی عدالت کافیصلہ قابل مذمت ہے“ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے‘ انہیں جبروتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اقلیتیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بن رہی ہیں‘بابری مسجد کا ہندوں کے حق میں فیصلہ سنا کر بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بار بھر مسلمانوں کے جذبات کا خون کیا گیا بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کیا جائے گا جوقابل مذمت ہے اس پر عالم اسلام کو بھرپور نوٹس لینا چائیے۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے  گزشتہ روزجمعۃ ا لمبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آج دنیا میں نسلی‘علاقائی‘اورثقافتی جھگڑے زورپکڑرہے ہیں دنیا تعصبات اورباہمی استحصال کی طرف بڑ ھ رہی ہے ان حالات میں نبی کریم کی روشن تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔نبی کریم ؐ امن وسلامتی کے پیکر اورانسانی فلاح وبہبود کے علمبردار تھے۔آپ ؐ نے اپنے عظیم کردار سے دنیا میں امن کی بنیاد رکھی‘مسلم اقوام نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہی اغیار کامقابلہ کرسکتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1