اساتذہ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف سراپا احتجاج،حکومت نے کچھ نہ کیا، سجاد اکبر

 اساتذہ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف سراپا احتجاج،حکومت نے کچھ نہ کیا، سجاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک اساتذہ پنجاب کے راہنماؤں سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری سرفراز، اللہ بخش قیصر، امتیاز عباسی، چوہدری صفدر، رائے مصطفی ریاض، ملک لطیف شہزاد، ظفر اقبال روانہ،انیس بھینٹ، ساجد قدیر، عقیل آزاد، نجم الحسن نجمی، اسلم گھمن، وحید مراد یوسفی، رانا لیاقت علی و دیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے اساتذہ بلدیاتی آرڈیننس2019کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت وقت نے اس پر اساتذہ کے خدشات کو دور نہیں کیا۔صوبائی وزیر تعلیم کو بھی تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔لیکن حسب روایت سرد مہری دکھائی گئی۔چارسیکرٹری تعلیم تبدیل ہو چکے ہیں لیکن اساتذہ کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ہذا اساتذہ پنجاب مجبور ہو کر 20نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک پر احتجاجی دھرنا دینگے۔