ڈی سی آفس میں محفل عید میلاد النبی ؐ
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی آفس لاہور میں محفل عید میلاد النبی ؐکا انعقاد کیا گیا۔محفل میلاد میں ڈی سی لاہور دانش افضال نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اے ڈی سی آٰر، اے ڈی سی جی، ایس اے او، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول سمیت دیگر محفل میں موجود تھے،عاشقان رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم نے نعت خوانی کی۔
محفل میں نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم پر دورد پاک بھی پڑھا گیا اورمحفل پاک میں رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد، سرکار کی آمد، مرحبا مرحبا کے نعرے بھی لگائے گئے۔