محمود علی مرحوم کی تیرہویں برسی کے حوالے سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں نشست

  محمود علی مرحوم کی تیرہویں برسی کے حوالے سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں نشست

  



لاہور(جنرل رپورٹر) محمود علی مرحوم ایک زیرک انسان اور بلند پایہ شخصیت تھے‘ ان کی سب سے بڑی خوبی اٹل پاکستانیت تھی۔ وہ تحریکِ پاکستان کے متحرک رہنما اور قائداعظمؒ کے سپاہی تھے۔ آپ دو قومی نظریے کو پاکستان کی بقاء کیلئے لازم قرار دیتے تھے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی رہنما بیگم مہناز رفیع، سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی، مسلم لیگی رہنما رانا محمد ارشد، کارکن تحریک پاکستان میاں ابراہیم طاہر، محمد فیاض، انجینئر محمد طفیل ملک،احمد تاثیر انور، نواب برکات محمود ودیگر مقررین نے کیا۔

اساتذہئ کرام‘ طلباوطالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک‘نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔حافظ محمد شہریار نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ محمد بلال ساحل نے بارگاہ ئ رسالت مابؐ میں نذرانہئ عقیدت پیش کیا۔نشست کی نظامت کے فرائض حافظ عثمان احمد نے اداکئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1