تھرپارکر،آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہو گئی،6خواتین بھی شامل،61مویشی بھی ہلاک

تھرپارکر،آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہو گئی،6خواتین بھی ...

  



؎ تھرپارکر(این این آئی) تھر کے مختلف دیہاتوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ابتک 6 خواتین سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق صحرائے تھر کی مختلف تحصیلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ور 24گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی۔سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا، جہاں 8افراد جاں بحق جب کہ 61مویشی ہلاک ہوئے۔ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6خواتین شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

تھر پارکر

مزید : علاقائی