26  ویں قومی حفظ وقرآت مقابلے 2020 کیلئے مقابلوں کا آغاز

26  ویں قومی حفظ وقرآت مقابلے 2020 کیلئے مقابلوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے 36ویں قومی حفظ و قرات مقابلے برائے سال 2020 کے لئے ضلعی سطح پر مقابلوں کا آغاز کردیا ہے۔محکمہ اوقاف نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کردیاہے۔جس میں ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی سطح کے مقابلے اس مہینے کی 23 تاریخ تک مکمل کرکے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کے نام محکمہ اوقاف کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جس کے بعد صوبائی سطح پرحفظ اور قرات مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔جو بالترتیب 18 اور 19 دسمبر 2019 کو اوقاف ایڈیٹوریم پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔صوبائی سطح کے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو قومی مقابلے کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -