زمین پر دونوں ٹخنے جوڑ کر بیٹھنے سے آسمانی بجلی نہیں گرتی،محکمہ موسمیات

  زمین پر دونوں ٹخنے جوڑ کر بیٹھنے سے آسمانی بجلی نہیں گرتی،محکمہ موسمیات

  



کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے آسمانی بجلی سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر دونوں ٹخنوں کو جوڑ کر بیٹھ جانے سے کرنٹ نہیں لگتا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سرفراز نے کہا کہ ایران سے آنے والا سسٹم رات میں کراچی سے نکل جائے گا، نومبر میں بارش ہونا غیر معمولی ہیں۔ اس سسٹم سے اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں ہوئیں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔سردار سرفراز نے بتایا کہ ابھی مزید سسٹم آنے کے امکان ہیں جو بلوچستان اور شمالی علاقوں میں بارش برسائیں گے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ درختوں اور بلڈنگ کی اوڑھ میں کھڑے ہونے سے گریز کریں۔

ٹخنے جوڑ کر 

مزید : علاقائی