میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر نہ کیے جائیں،ٹرمپ کی عدلیہ سے اپیل

  میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر نہ کیے جائیں،ٹرمپ کی عدلیہ سے اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر ہونے سے روکے جائیں۔اٹارنی نے2011 سے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے ٹیکس گوشوارے طلب کیے ہیں، معاملہ قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ ہونے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوانِ نمائندگان میں گزشتہ روز شروع ہونے والی مواخذے کی سماعت جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔اس حوالے سے وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری اسٹیفنی گریشم کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ جعلی سماعت ناصرف بورنگ ہے، بلکہ یہ ٹیکس دینے والوں کے وقت اور ٹیکس کا ضیاع بھی ہے۔صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی سے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخواست کیا جائے یا نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی حالیہ تاریخ کے تیسرے صدر بن گئے ہیں جنہیں مواخذے کی سماعت کا سامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -